24 دسمبر 2014 - 11:15
وزيرخارجہ: ایران ناجائز مطالبات کو سختی سے مسترد کرتا ہے

ایران کے وزيرخارجہ ڈاکٹرمحمد جواد ظریف نے مختلف ملکوں کے وزرائےخارجہ کوگروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات کے بارے میں خطوط لکھے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزيرخارجہ کے پریس سکریٹری سید محمد علی حسینی نے آج کہا کہ مختلف ملکوں کے وزرائےخارجہ کے نام ایران کے وزيرخارجہ کے خط میں آیا ہے کہ ایران نے ناجائز اور ذلت آمیز مطالبات کے سامنے استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اور اسے سختی سے مسترد کرتا ہے۔ اس خط میں آیا ہے کہ ایران ، باہمی احترام اور مفادات کی بنیاد پر منصفانہ اور عاقلانہ معاہدے تک پہنچنے کے لئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں عملی، متوازن اورحقیقت پسندانہ راہ حل پیش کئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ آسٹریاکے شہر ویانا میں  ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کےدرمیان وزرائےخارجہ کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں فریقین چوبیس نومبر کی معینہ مدت میں حتمی معاہدے تک نہيں پہنچ سکے تھے۔ واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان اصلی اختلاف یورے نیم کی افزودگی کی مقدار اور ایران کے خلاف پابندیوں کی منسوخی ہے۔

.......

/169